اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سی ڈی اے کے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرجنرل کے دفتر کے دروازے پر اتھرے ملازمین کی کھلے عام فائرنگ ، خنجروں کے استعمال اور ایک ساتھی کو ز خمی کرنے کے کیس میں سیاسی آشیر باد اور افسران کی ملی بھگت نے معاملے کو سنگین بنادیا، زخمی نوجوان کو ہسپتال سے ڈسچارج کروانے اور متاثرہ پارٹی کو نیچادکھانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا گیا ہے ، دفتر میں اسلحہ کیسے آیا، آوٹ سائیڈروں کو اندر آنے کی اجازت کس نے دی اور مسلح ملزمان کو دفتری سیکورٹی نے کیونکر قابونہ کیا ان سوالات نے سی ڈی اے انتظامیہ کے کردار کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے، الیاس مسیح نامی ملازم کی چھٹی کے معاملے میں ڈی جی سینی ٹیشن کے پاس راجہ رفیق نامی سینٹری انسپکٹر جب یونین کی جانب سے پیش ہوئے تو پہلے فائل غائب ہونے کا پتہ چلا۔