پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ فنڈر میں خردبرد کے معاملے پر سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ فنڈر میں خردبرد کے معاملے پر سماعت کی ۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور گواہ خالد سلام عدالت کے سامنے پیش ہوئے، تاہم وکیل صفائی کی عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں ملزمان پر 3 کڑور 13 لاکھ کی خرد برد کا الزام ہے۔