لیجنڈری بھارتی پلے بیک سنگر لتا منگیشکر نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف بھائی اپنی چھوٹی بہن کو تنہا چھوڑ گئے۔
خیال رہے کہ شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار آج صبح 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے۔
ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی بالخصوص شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایسے میں بھارت کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔
ہندی زبان میں جاری اس پیغام میں لتا منگیشکر نے لکھا کہ یوسف بھائی آج اپنی چھوٹی بہن کو تنہا چھوڑ گئے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی لکھا کہ یوسف بھائی کے جانے سے ہندی سنیما کا ایک دور تمام ہوا۔
لتا منگیشکر نے لکھا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، میں بہت غمزدہ ہوں اور بہت خاموش ہوں۔