• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: ایم اے کا آج ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا

ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے کا آج ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر حسین نے ہدایت کی کہ طلبہ وقت پر امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مون سون ہوائیں بھارتی گجرات کے راستے داخل ہوئی ہیں اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے ہیں۔

تازہ ترین