• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، پوری قوم جانتی ہے نواز شریف کا بیانیہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے مریم نواز کی جانب سے حکومت پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس ان کی پہچان ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ نواز شریف کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے الطاف حسین 2 بنے ہوئے ہیں، مریم صفدر کے ابو نواز شریف اور مودی کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے پر ان کی زبان بند ہوتی ہے، مودی کے حلف پر جاتے ہیں تو مودی کو خوش کرنے کے لئے کشمیری حریت لیڈرز کو نہیں ملتے اور بھارتی اداکاروں کو ملتے ہیں۔


تازہ ترین