پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ بی بی پر حملہ انتہائی قابلِ مذمت اور گھٹیا فعل ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیمہ خانم آپ کی جرأت اور بہادری کو سلام ہے۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر 2 لڑکیوں نے انڈا دے مارا۔
علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔
بعد ازاں پولیس نے دونوں لڑکیوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔
علیمہ خان کی گفتگو کے دوران انڈا پھینکے جانے پر شور شرابا بھی کیا گیا۔
اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں کہ ہم پر کوئی حملہ کرے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ ہو گا۔