• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے بعد منیشا لامبا کو نئی محبت مل گئی

بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے طلاق کے ایک سال بعد نئی محبت تلاش کر لی، اداکارہ نے صنعت کار آکاش ملک سے تعلقات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا لامبا نے آکاش سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ انہیں ایک بار پھر اچھا شخص مل گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد زندگی کو بے کار نہیں سمجھتیں اور نہ ہی ایسی باتیں زندگی کے ختم ہونے کی وجہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی کو دوبارہ محبت ملنے کا ایک اور موقع ضرور ملتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا کی بزنس مین ریان تھم سے شادی کے 5 سال بعد ہی باضابطہ علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ 3 برس بعد ہی اداکارہ نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا تاہم اس حوالے سے جوڑے نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

منیشا نے اپنے ایک انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے بات کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے لیکن خوش رہنا سب سے اہم ہے، اگر کوئی کام نہیں کر رہا تو اسے خوش اسلوبی سے ہٹا دینا چاہیئے۔

اداکارہ منیشا لامبا نے 2005ء میں کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد فلمیں کیں جن میں ’روکی‘، ’بچنا اے حسینو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ چھوٹے پردے پر بھی نظر آئیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا لامبا کی ریان تھام کے ساتھ 6 جولائی 2015ء کو شادی ہوئی تھی، ان دونوں کی ملاقات 2013ء میں ایک نائٹ کلب میں ہوئی تھی۔

شادی کے 3 سال بعد ہی 2018ء میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اس وقت اس بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کے شوہر نے اس حوالے سے کوئی بات میڈیا کو بتائی تھی۔

گزشتہ برس اگست میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر سے باضابطہ طلاق لی تھی۔

ایک بھارتی میگزین نے جب اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو انہوں نے طلاق کی خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ ’میں اور ریان علیحدہ ہو چکے ہیں، اب علیحدگی کی قانونی کارروائی پوری ہو چکی ہے۔‘

تازہ ترین