پاکستان میں افغانستان کے سفیر نے اپنی بیٹی کی اصل تصویر شیئر کردی۔
افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اپنی بیٹی کی غلط تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان کی اصل تصویر سامنے لانے پر مجبور ہوگئے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے اپنی مجبوری کا بھی اظہار کیا۔
افغان سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیونکہ کسی اور کی غلط تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اور میں اس خاتون کو نہیں جانتا ہوں۔