بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف ) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے لیڈروں کے روبرو پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کیا۔
بی جے پی لیڈروں کے سامنے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا نریندر مودی کی حکومت نے یقینی بنایا ہے۔