• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان خود کو نئی نویلی دلہن سمجھنے لگیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور عید الاضحیٰ کے موقع پر دیدہ زیب لباس پہننے کے بعد خود کو نیا نویلا جوڑا تصور کرنے لگے ۔

انہوں نے سوشل میڈی سائٹ ٹوئٹر پر عید الاضحیٰ 2021 کے پہلے دن کی تصویر شیئر کی جس میں عائزی نے لال خوبصورت جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ دانش سفید کُرت پاجامے میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کے 7 برس بعد اس تصویر میں، میں خود کو ایک نیا نیا شادی شدہ جوڑا تصور کرنے لگی ہوں۔‘

اداکارہ نے بچوں کے ہمراہ بھی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔


جوڑے کی عید کی تصویروں کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین