• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانور کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کی ضمانت

قربانی کے جانور کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

 گرفتار 8 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،  عدالت نے تمام ملزمان کی 10,10 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں قربانی کے جانور پر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کی 10,10 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق قربانی کے جانور پر فائرنگ کا واقعہ کراچی یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا تھا، قربانی کے جانور پر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزمان قربانی کے جانور پر فائرنگ کرتے رہے اور ویڈیوز بھی بناتے رہے، ملزمان کے خلاف جانور کو بے دردی سے مارنے کی دفعات کے تحت مقدمہ سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا، کیس میں چار ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

تازہ ترین