• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون ہوائیں 23 جولائی سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں، محکمہ موسمیات


مون سون ہواؤں کے 23 جولائی سے سندھ کا رخ کرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں 23 جولائی سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں، جس کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں 23 تا 25 جولائی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں 25 تا 26 جولائی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین