مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ سمیت گرفتار چاروں افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو وزیرآباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں گرفتار چاروں افراد نامزد اور 50 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔