• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ایگزیکٹو بورڈ، مالم جبہ تحقیقات بند، مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری منظور

لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) نیب اجلاس میں مالم جبہ کیس بندکرنے کافیصلہ، مفتاح اسماعیل ودیگر کیخلاف 4انکوائریز کی منظوری دیدی گئی، غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی سید تجمل حسین پرریفرنس ،NHA،محکمہ آبپاشی ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ پشاور کے افسران واہلکاروں کی انکوائری شروع کردی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

اجلاس میں 4 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں مفتاح اسماعیل احمدسابق وزیر خزانہ اور دیگر،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف دو انکوائریز،محکمہ آبپاشی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پشاورکے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں مالم جبہ کیس میں میسرز سیمسن گروپ کی طرف سے معزز پشاور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن اوراس سلسلہ میں پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی سر براہی میں بنائی گئی کمیٹی اور متعلقہ کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹینڈرنگ پراسیس میں بعض بے۔

ظابطگیوں کی قانون کے مطابق محکمانہ تحقیقات کے لئے کیس کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو اس Condition کے ساتھ بھجوانے کی منظوری دی کہ متعلقہ کیس میں اگرکسی عدالت کا حکم امتناہی اورقانون کے مطابق کوئی امر مانع ہوا تو متعلقہ کیس کو قانون کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بعددیکھا جا سکے گا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اب تک 814 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب کے اس وقت 1273 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہیں، جن کی مالیت 1300 ارب روپے ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے پیسے برآمد کر کے واپس کروائے۔

تازہ ترین