• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویز پر بینک سے قرض لینے والے ملزم کو 13 سال قید کی سزا

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی دستاویزات پر نجی بینک سے قرض لینے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم انیس حسن کو مجموعی طور پر 13 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت کی جانب سے ملزم پر مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے مطابق ملزم نے لاہور کی پراپرٹی کی جعلی دستاویزات پر نجی بینک سے قرضہ لیا تھا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین