• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ عفت عمر کو بغیر آستین کے لباس میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں عفت عمر نے ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکاراؤں کی جانب سے مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔

اب انہوں نے خود جب مغربی طرز کے لباس میں ملبوس اپنی تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے انہیں ماضی یاد دلا دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ وہی ہیں ناں جو ساتھی اداکاراؤں کو ان کے مختصر لباس اور بغیر آستین کے کپڑوں کے باعث تنقید کا نشانہ بنا رہی تھیں، اور اب آپ خود کو دیکھ لیں۔

اداکارہ نے بھی تحمل مزاجی سے اس تنقید پر جواب دیا کہ مجھے کبھی بھی بغیر آستین کے لباس سے مسئلہ نہیں ہوا ہے لیکن ہاں مجھے  اداکاراؤں کے فیشن سے ضرور مسئلہ ہوا تھا۔

تازہ ترین