• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 2 جاں بحق، 6 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات اور ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،6زخمی ہو گئے ،2افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون سیکٹر 7C میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محمد ندیم شاہ جاں بحق ہو گیا،جہانگیرروڈ بلوچ پاڑہ کے قریب فائرنگ سے 20سالہ ولید، کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے 35سالہ فرقان،قیوم آباد میں فائرنگ سے 60سالہ محمد امین محمدی کالونی شاکرپلیا پرانہ پاڑہ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 32سالہ وارث خاں، ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے 28سالہ وقار احمد زخمی ہوا، الفلاح تھانے کی حدودرفاہ عام سوسائٹی میں واقع گھر میں گھریلوتنازع پر ملزم کامران نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی ذیشان کو زخمی کردیا،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ ندی کے قریب سے ایک شخص کی اور گلستان جوہر بلاک 19میں واقع فلیٹ نمبر .B-10 سے سید دلشاد علی کی3روز پرانی لاش ملی، دریں اثنا ڈیفنس فیز5خیابان شہبازسگنل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 30سالہ محمد حسن جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید