• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پروبیشنرز کو فعال اور کارآمد شہری بنایا جائےگا، ریاض علی

پشاور (نما ئندہ جنگ ) نوجوان پروبیشنرز کو فعال اور معاشرے کا کار آمد شہری بنانےاور باقاعدہ روزگار کی فراہمی کے لیے انہیں فنی اور تکنیکی تربیت دی جائے گی جبکہ اس دوران انہیں اعزازیہ اور تربیت مکمل ہونے پر متعلقہ آلات بھی فراہم کیے جائیں گے ۔خیبر پختون خواہ حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے اس منصوبے کوتیار کر لیا گیا ہے تاہم باقاعدہ منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گانوجوان پروبیشنرز کی کردار سازی میں پروبیشنرز آفیسرز کے کردار کے حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر پروبیشن آفیسرریاض علی نے کہا کہ چھوٹے موٹے جرم کرنے والے نوجوانوں کو جیلوں میں پیشہ ور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قید میں رکھنا کسی بڑے خطرے سے کم نہیں اس لیے انھیں معاشرے کا معزز اور فعا ل فرد بنانےکے لیے پروبیشن کے دوران انکی تربیت کی جاتی ہے انکی اخلاقی مذہبی اور فنی تربیت اور کونسلنگ کی جاتی تاکہ وہ معاشرے کا بہترین شہری بن سکیں۔
تازہ ترین