• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں کشیدگی کے بعد لندن میں یہودیوں کیخلاف تشدد آمیز واقعات

لندن (پی اے) حالیہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد موسم بہار میں لندن میں یہودیوں کیخلاف تشدد میں ’’پریشان کن‘‘ حد تک اضافہ ہوگیا، پی اے نیوز ایجنسی کی جانب سے میٹروپولیٹن پولیس سے اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت حاصل اعدادوشمار کے مطابق مئی میں ریکارڈ 87واقعات ہوئے جو کہ گزشتہ تین برسوں میں کسی بھی مہینے کے اعدادوشمار سے چار گنا زائد تھے، تشدد کے ان واقعات میں اضافہ غزہ میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں شدت کے بعد ہوا جب سیکڑوں اموان ہوتیں اور یہ خبریں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں، شمالی لندن میں سٹا مفورڈ کی یہودی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے والے ایک واچ گروپ ’’شومرم‘‘ کے چیم ہوجائوسر نے کہا کہ عام طور پر جب اسرائیل میں کشیدگی بڑھتی ہے تو یہاں مقامی سطح پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوجاتا ہے، انہوں نے پی اے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں اسرائیل کی غزہ میں جنگ ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوگیا، مئی کے دوران ہیکنی میں یہودی کمیونٹی نسلی محرکات پر منی حملوں کا نشانہ بنی، نفرت کی بنیاد ر ایسے جرائم میں سے ایک میں یہودیوں کی ملکیت 30گاڑیوں کے ٹائرز پھاڑ دیئے گئے، اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 39واقعات میں مرد متاثر ہوئے جبکہ 43 واقعات میں خواتین کو نسانہ بنایا گیا۔
تازہ ترین