• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل مسالک علماء بورڈ نےمحرم کیلئے 10نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)کل مسالک علماءبورڈ نے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے، ضابط اخلاق پر عملدرآمد کیلئے ملک کی تمام مذہبی قوتیں ہر سطح پرکل مسالک علماءبورڈ کے پلیٹ فارم سے حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی۔ بیت الامن کیو بلاک ماڈل ٹاو ن میں کل مسالک علماءبورڈ کے چیئرمین مولانامحمدعاصم مخدوم نے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،قبلہ قاسم علی قاسمی،علامہ محمد یونس ریحان،علامہ اصغر عارف چشتی اور صغیر عباس ورک کیساتھ ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مسالک کے علماءاور قائدین فرقہ واریت کے خلاف متحد ہیں۔ضابطہ اخلاق کے مطابق مذہب یا مسلک کے نام پر فرقہ واریت اور دہشت گردی خلاف اسلام اور خلاف قانون ہے۔ آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف تمام اکابر کے درمیان متفق علیہ ہے۔ مقدس شخصیات میں کسی کی توہین یا تحقیر کرنا جرم ہے۔
تازہ ترین