• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اطلاق کن کن شہروں میں؟


وفاقی حکومت کی کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کا اطلاق کن شہروں میں ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کا اطلاق دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور ایبٹ آباد میں بھی نئی پابندیوں پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

اسد نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیاں مظفر آباد، گلگت اور اسکردو میں بھی لگائی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام سے جڑی پابندیاں لگیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندیوں کا اطلاق کل 3اگست 31 اگست تک ہوگا، مارکیٹیں رات 10 کے بجائے 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین