• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیرت ہے! وزیراعظم کو مہنگائی سے متعلق کون بتاتا ہے؟ محمد زبیر کا سوال


سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان میں مہنگائی یا قیمتوں میں اضافہ خطے میں کم ہونے کے دعویٰ پر اعداد و شمار پیش کردیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں مہنگائی اور قیمتوں کا موازنہ یہ ہے۔

بنگلادیش میں مہنگائی 5 اعشاریہ6 فیصد، بھارت میں 6 اعشاریہ6 فیصد، سری لنکا میں مہنگائی ساڑھے 4 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی 10اعشاریہ 7 فیصد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منہگائی پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے، حیرت ہے وزیراعظم عمران خان کو یہ کون بتاتا ہے؟

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دعوے کے برعکس اقتصادی صورتحال بےقابو ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ آج ڈالر کے مقابلے میں 164 روپے پر بند ہوا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ڈالر اگلے چند روز یا ہفتوں میں مزید اوپر جائے گا۔

محمد زبیر نے کہا کہ صرف چند ماہ پہلے ڈالر کا ریٹ 151 روپے تھا، مہینوں میں 13روپےکی کمی کمزور اقتصادی مینجمنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین