متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملک میں داخل ہونے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے دبئی جانے والے 300 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہو سکا، صرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔
پرواز ای اے 613 کے مسافروں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا۔
دبئی جانے والے مسافروں کا مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اچانک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
جس پر ایئرپورٹ حکام کا جواباً کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط یو اے ای کی طرف سے عائد کی گئی، یو اے ای جانے والوں کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سفر سے 6 گھنٹے پہلے کرانا ہوگا۔