• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

کراچی سے لاہور کے لیے گزشتہ رات روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں دوران سفر آج صبح آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پنجاب میں سماسٹا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے گزشتہ رات روانہ ہونے والی   شاہ حسین ایکسپریس پنجاب میں سماسٹا ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس پر ریلوے کے عملے نے انجن کو دیگر بوگیوں سے الگ کر دیا ۔

انجن میں آگ لگنے کے بعد فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا، سماسٹا پولیس اور 1122 ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا جنہوں نے ریلوے ملازمین کی مدد سے انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے لیے نئے انجن کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد  شاہ حسین ایکسپریس کو دوپہر پونے بارہ بجے منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ ٹرین 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے، ریلوے ٹیم  آتشزدگی کا نشانہ بننے والے انجن کا معائنہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین