• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک، 2020ء میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) عالمی مقبولیت میں ٹک ٹاک نے فیس بُک کو پیچھے چھوڑ دیا،ٹک ٹاک کو اب تک تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے جبکہ 2020میں اس کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 98کروڑ 10لاکھ سے زیادہ رہی،امریکا میں ڈیجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ایپ اینی‘‘ کا کہنا ہے کہ 2020 کے دوران ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی،اسمارٹ فون ایپس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر امریکی ایپ نے ڈاؤن لوڈز کے حوالے سے فیس بُک کو شکست دی ہے،ایپ اینی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2020 میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک سب سے اوپر رہی جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشنوں پر بالترتیب فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک میسنجر ایپس رہیں جو ساری کی ساری فیس بُک کی تیار کردہ ہیں۔

تازہ ترین