• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 86 افراد جاں بحق، 4 کروڑ سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشنل مکمل

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے، جبکہ 3884 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 40مریض انتقال کرگئے اور 2174 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 16 ، راولپنڈی میں 32، اسلام آباد، پشاور میں 11 فیصد رہی، اب تک ملک بھر میں4کروڑ سے زائد افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی۔ ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد 1کروڑ 8لاکھ جبکہ پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 3کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 86 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 24004 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 75 ہزار 504 تک جاپہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2669 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 73 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84427 ہے۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد پرآگئی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ میں سے 1161 مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 15.70 فیصد رہی۔ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 17.38 فیصد رہی جبکہ مختلف اضلاع میں کورونا کی شرح 4.23 فیصد سے ریکارڈ کی گئی۔ سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 9.39 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 20 افراد انتقال کرگئے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ شرح 11 فیصد رہی۔ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، لاہور میں ساڑھے 8 فیصد ، ملتان میں 7 فیصد جبکہ پشاور میں11 فیصد رہی۔ دوسری جانب این سی او سی کے مطابق کورونا سے بچا ئوکیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 4کروڑ 18لاکھ18ہزار881افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ان میں سے1کروڑ 8لاکھ97ہزار649افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ 3کروڑ 9لاکھ21ہزار232افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر11 لاکھ 24ہزار 306افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جن میں سے2لاکھ24ہزار219افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی جبکہ9لاکھ87افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کا ہدف مقرر ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس صورتحال پر بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں26891 نمونوں کی جانچ کی گئی جسکے نتیجے میں2174 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں40 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد6275 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک5189244 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور403947 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید2149 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اس وقت 48064 مریض زیر علاج ہیں جن میں1317 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے107 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ2174 نئے کیسز میں سے1245کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 406،ضلع جنوبی 299، ضلع وسطی211، کورنگی 153،ملیر 107 اور ضلع غربی میں سے 69 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 163،سکھر 80، شکارپور 75،جامشورو 67، گھوٹکی 65،شہید بے نظیر آباد 51، بدین44،کشمور 42،خیرپور 37، قمبر 36،جیکب آباد 33،سانگھڑ 32،مٹیاری 31،تھرپارکر 30،ٹنڈو الہیار 21،ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹھہ 20۔ 20، عمرکوٹ 16، دادو 13،لاڑکانہ 11،میرپورخاص 7، نوشہروفیروز میں سے 3نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست تک 8229979 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 208676 افراد کو ویکسین لگایا جاچکا ہے اس طرح ویکسین لگانے والوں کی مجموعی تعداد8438655 یعنی24.58فیصد افراد ویکسین لگا چکے ہیں۔

تازہ ترین