• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان ایئرپورٹ پر کوویڈ کے فوری پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز


پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر کورونا کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ تمام بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو جگہ دی گئی۔

دوسری جانب ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ پشاور سے آج 450 مسافر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے بعد بحرین اور شارجہ روانہ ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ٹیسٹ چارجز 6500 سے کم کرکے 4 ہزار روپے کروادیے گئے ہیں۔ 

تازہ ترین