• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلموں کی ریلیز پر تشویش کا اظہار

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلموں کی ریلیز سے پریشان ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے فلموں کے او ٹی ٹی پر ریلیز پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ریاست مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں سینماگھروں کو کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا ہے جس سے فلم انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔اداکار عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ فلمیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہیں، بحیثیت ایک فلمی شخصیت میرے لیے یہ تشویش ناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں چیزوں میں بہتری آئے گی، سینماگھروں کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں، انہیں تب ہی کھولا جا سکے گا جب ملک میں صحت کی صورتحال بہتر ہوگی۔ عامر خان نے کہا کہ سب کورونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جیسے جیسے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوتی جائے گی، حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

تازہ ترین