• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارئیرز کا لائنز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں اوورسیز وارئیرز نے کوٹلی لائنز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اوورسیز وارئیرز کے حیدر علی ، ناصر نواز اور اعظم خان نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

اس سے قبل میچ میں کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ا سے قبل گزشتہ روز اوورسیز وارئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو بارش سے متاثرہ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دی تھی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا تھا۔

تازہ ترین