• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید علی نے اپنے آنے والے ننھےمہمان کا نام بتا دیا

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ہونے والے بچے کے نام سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

زید علی اور یمنیٰ بہت جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

زید علی اپنے ہونے والے بچے سے متعلق کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں، انہوں نے اس سے قبل گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنے بچے کی جنس کا انکشا ف کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک بیٹے کے والد بننے والے ہیں۔

زید علی کا اپنے سوشل میڈیا سائٹس پر بتانا تھا کہ اُن کے گھر میں ایک چھوٹا سا زید آ رہا ہے، زید علی اور یمنیٰ زیدی نے اس دوران اپنے فالوورز سے نام تجویز کرنے کا بھی کہا تھا۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو کے ذریعے زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کی جانب سے اپنے بچے کے نام سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔


زید علی اور یمنیٰ کا ویڈیو میں بتانا تھا کہ ’وہ اپنے بچے کا نام ’’اِزیان‘‘ رکھیں گے جس کا معنی ’بہت ہی خوبصورت‘ ہے، ازیان ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں سمجھ دار، عقلمند اور عقل بانٹنے والا۔‘

واضح رہے کہ زید علی اور یمنیٰ کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے یہ نام بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا سائٹس پر اُن کی یہ ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین