• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان الدین شاہوانی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے‘ عوامی تحریک

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے،خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق، جنرل سیکرٹری سردار صابر خان‘ ملک توقیر اعوان اور عمر دراز خان نے پیٹ بلوچستان کے صدر سلطان الدین شاہوانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 7سال سے سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین دھکے کھا رہے ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا۔ ایسے واقعات ذمہ داران کا بھی امتحان ہوتے ہیں۔
تازہ ترین