• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 کا لشکرتھا، ِان کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے، نعمان اعجاز

پاکستان کے معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر رد عمل دیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر مینارِ پاکستان کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

نعمان اعجاز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’اس واقعے کا سننے کے بعد سے وہ بہت تکلیف میں ہیں اور انہیں بہت شرمندگی بھی محسوس ہو رہی ہے۔‘

انہوں نے قوم سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا ایسے ہوتے ہیں پاکستانی، ایسے ہوتے ہیں مرد، ایسے ہوتے ہیں مسلمان۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کی وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ اس واقع میں ملوث سب کو پکڑیں اور کڑی سے کڑی سزائیں دیں، چارسو کا لشکر تھا ان کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے۔‘

نعمان اعجاز کا اس واقعے میں ملوث مجرموں کو پاکستان کے لیے باعث بدنامی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ڈوب کے مرجائیں جنہوں نے ایسا کیا، شرم آنی چاہیے، آپ لوگ کہیں سے پاکستانی، مسلمان اور مرد کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔‘

تازہ ترین