• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارِ پاکستان واقعے پر خلیل الرحمٰن قمر کا کیا کہنا ہے ؟

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر رد عمل دیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے مجرموں کو  پاکستان کی بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’مینارِ پاکستان پر اپنی ہی بہن بیٹی پر ٹوٹ پڑنے والو آج تم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ تم اپنے دین اور نبیﷺ کے احکامات کی کیسے توہین کرتے ہو۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’خدا اس واقعے کے مجرموں کو غارت کرے۔‘

 واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین