• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن انتظامیہ کو طالبان خطرے کا بتا دیا گیا تھا، امریکی جریدے کا انکشاف

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کے کابل پر قبضے کے خدشے سے بائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

جریدے کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے سے ایک ماہ پہلے 13 جولائی کو ایک درجن کے قریب سفارت کاروں نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو میمو لکھا۔

تحریری پیغام میں وزیر خارجہ کو بتایا گیا تھا کہ طالبان افغان علاقوں پر تیزی سے قابض ہو رہے ہیں، میمو میں تجویز کیا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو طالبان کےخلاف سخت ردعمل دینا چاہیے۔

تازہ ترین