• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں افغانوں کی نئی حکومت کو آنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں،طالبان ترجمان کادہشت گردی روکنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے،افغانستان میں افغانوں کی نئی حکومت کو آنا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے لیڈرز سے افغانستان پر بات کی ہے، وزیر خارجہ جلد افغانستان کے قریبی ملکوں کو دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں پاکستانی سفیر افغان قریقین سے رابطے میں ہیں، 4 ملین پناہ گزینوں کے باوجود امن چاہتے ہیں،ہم عالمی قوتوں کے ساتھ افغانستان کے مسئلے پر تعاون کررہے ہیں ۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کے حامی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانیوں کو فضائی راستے یا طورخم سے پاکستان لایا جا رہا ہے، ہم باقی ملکوں کے سفرا ء اور لوگوں کی بھی افغانستان میں سفارتی مدد کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان اقوام متحدہ اورعالمی طاقتوں کی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی جانب توجہ دلاتا رہے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے آخر میں بتایا کہ میری بطور ترجمان وزارت خارجہ یہ آخری بریفنگ ہے۔

تازہ ترین