دوران نیند سانس رکنے کی بیماری کا اسـٹروک، امراض قلب و شوگر سے تعلق ہے، ماہرین
ماہرین کے مطابق سلیپ اپونیا (دوران نیند سانس رکنے کی بیماری) ایک ایسی خطرناک کیفیت ہوتی ہے جس میں دوران نیند بار بار سانس رکتی اور چلتی رہتی ہے۔ سالوں سے اس کیفیت کو اسٹروک (فالج)، امراض قلب اور ٹائپ ٹو ڈائیبیٹس (ذیابیطس) سے منسلک کیا گیا ہے کہ ایسے مریضوں میں مذکورہ بالا بیماریوں کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔