بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے وکیل نے سنجے کپور کی اہلیہ پریا سچدیو پر خفیہ طریقے سے اثاثے ہتھیانے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔
دہلی ہائیکورٹ میں پریا سچدیو کی کرشمہ کپور کے بچوں کی قانونی جنگ کے خلاف رازداری کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کو اجات دی ہے کہ وہ شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات مہر بند لفافے میں جمع کرائیں۔
دونوں فریقین نے اتفاق کیا تھا کہ اثاثوں کی تفصیلات میڈیا میں ظاہر نہ کی جائیں، تاہم کرشمہ کے وکیل نے پریا سچدیو کی درخواست کو اثاثے ہتھیانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا۔
عدالت نے تفصیلات مہر بند لفافے میں جمع کرانے کا کہا تاکہ معلومات عوامی سطح پر ظاہر نہ کی جاسکیں۔
کرشمہ کپور کے وکیل نے مقدمے کی تازہ صورتحال پر کہا کہ اکاؤنٹس خالی کردیے گئے ہیں، پریا سچدیو خفیہ طریقے سے سنجے کپور کی دولت ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی قانونی ٹیم نےسنجے کپور کے بینک اکاؤنٹس خالی کیے جارہے ہیں، اس اقدام کا مقصد اثاثوں کو پریا سچ دیو کے نام سے ظاہر کیا جاسکے۔
کرشمہ کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں وصیت نامے کی صداقت پر شک ہے، خفیہ رکھنے کے بہانے اثاثے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدمے میں وصیت نامہ ظاہر کرنے کا وقت آگیا تھا، اچانک یہ درخواست آگئی ہے، جس کا مقصد رازداری سے اثاثوں کی ملکیت بدلنا ہے۔
سنجے کپور اور کرشمہ کے 2 بچوں سمارا اور کیان نے پریا سچدیو کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں والد کی جائیداد سے انہیں باہر نکالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
سنجے کپور اور کرشمہ کپور کی شادی 2003ء میں ہوئی اور 2016ء میں جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی، سنجے کا انتقال لندن میں رواں سال جون میں لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔