• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کو بھارت سے خاتون مداح نے محبت بھرا پیغام بھیج دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دُنیا بےحیا کو خوبصورت، دھوکے باز کو عقلمند اور ایماندار کو بےوقوف سمجھتی ہے۔‘

اداکار کی اس معنی خیز پوسٹ پر جہاں اُن کے پاکستانی مداحوں نے تبصرے کرکے اُنہیں داد دی تو وہیں پڑوسی ملک یعنی بھارت سے بھی نعمان اعجاز کی مداح سامنے آگئیں۔

رِضا خان نامی بھارتی صارف نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں بھارتی ہونے کے باوجود بھی آپ سے پہلے کسی بھی اداکار کی مداح نہیں رہی ہوں۔‘

بھارتی صارف نے لکھا کہ ’سر! آپ میں کچھ خاص بات ہے جس کی وجہ سے میرے دل میں آپ کے لیے بہت زیادہ عزت و احترام ہے جوکہ اس سے پہلے کبھی کسی کے لیے نہیں تھا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’سر! آپ ہمیشہ یہ بات یاد رکھیے گا کہ آپ کی ایک مداح ہے جس کا نام رِضا ہے اور وہ بھارت سے ہے۔‘

بھارتی مداح کی عزت و احترام اور محبت کا جواب دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’بھارت سے مداح ہونا، اُن کے لیے ایک اعزاز ہے۔‘

تازہ ترین