• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکرخاتون سےپیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے، زرقااحمد

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) سماجی کارکن زرقا احمد نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والا واقعہ شرمناک ہے۔ پاکستان میں ایسے واقعات سے خواتین رنجیدہ ہیں، واقعہ سے پاکستان کے خلاف منفی پیغام پہنچا، انہوں نے کہا کہ ہم مغربی ممالک میں بیٹھ کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے دِن رات محنت کر رہے ہیں لیکن ہمارے ہی ملک میں ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں، اس واقعہ کے بعد ہم دوسرے ملکوں میں شرمندہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں زیادتی کے واقعات سے خواتین عدم تخفظ کا شکار ہیں، ٹک ٹاکر خاتون نے جو کچھ کیا وہ اس کا اپنا فعل ہے لیکن اس کےساتھ جو ہوا وہ شرمناک ہے۔ میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور ملزمان کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
تازہ ترین