• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: ریاستی ریل آپریٹر ڈوئچے بھن کے ساتھ ڈرائیورز یونین کے مذاکرات ناکام

برلن (اے پی پی)جرمن ریاستی ریل آپریٹر ڈوئچے بھن کے ساتھ ٹرین ڈرائیورز یونین کے ٹیرف مذاکرات ناکام ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ٹرین ڈرائیورز یونین (جی ڈی ایل) کے سربراہ کلائوس ویسیلسکی نے کہا ہے کہ ریاستی ریل آپریٹر ڈوئچے بھن کے ساتھ ٹیرف مذاکرات نا کام ہونے کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہفتہ سے مال بردار ریل ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسافر متاثر ہوں گے ۔ ویسیلسکی نے کہا کہ جرمن ریاستی ریل آپریٹر ڈوئچے بھن کی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ٹرینوں کی سروس کے تعطل اور ہڑتال کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمن ٹرین ڈرائیورز یونین 3.2 فی صد اجرت میں اضافے، 600 یورو (700 امریکی ڈالر) کے کووڈ۔ 19 بونس،ریل انفراسٹرکچر ، نیٹ ورک ، سٹیشن اور سروس کے ساتھ ساتھ ورکشاپس کے لیے اجتماعی معاہدوں کا مطالبہ کرتا ہے۔
تازہ ترین