• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 10افراد ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 30افراد لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 423ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ 30 افراد بدستور لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ذرائع آمد و رفت بھی معطل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
تازہ ترین