• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں شہداء کربلا کی یاد میں قرآن خوانی اور محفل ذکر نعت

ویانا(اکرم باجوہ) المصطفیٰ سنٹر ویانا میں شہداء کربلا کی یاد میں قرآن خوانی اور ذکر نعت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد ذکر نعت محفل کا آغاز محمد ارشد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں حاجی محمد یونس،حاجی محمد اکبر، ذیشان،خلدعباس، ممتاز احمد،سید اظہر شاہ،حفیظ اللہ قادری،غلام مصطفیٰ نعیمی ودیگر شامل تھے۔ ادارہ المصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے شہداء کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کا پیغام ہے کہ کوئی پیاسا آ جائے تو اسے پانی پلائیں۔حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں پیاسا ہونے کے باوجود خود پانی نہیں پیا مگر دوسروں کو پانی پلاتے رہے۔حضرت امام حسینؓنے اپنے پورے خاندان کی قربانی دے دی مگر یزید کی بیعت نہیں کی اور اپنے نانا کا دین ہمیشہ کے لیے بچا لیا۔
تازہ ترین