• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوون کی14 سالہ کیٹی میک کیب کا برطانیہ کے گرد کشتی میں سفرمکمل

لندن (پی اے) ڈیوون سے تعلق رکھنے والی ایک 14 سالہ لڑکی نے برطانیہ کے گرد کشتی میں سفر مکمل کر لیا۔ اسے امید ہے کہ وہ ایسا کرنے والی سرکاری طور پر سب سے کم عمر سیلر کا اعزاز حاصل کر لےگی۔ ٹوپشام کی رہائشی کیٹی میک کیب جون کے آخر میں اپنی 26 فٹ (8 میٹر) لمبی لکڑی کی کشتی ’’فالانڈا‘‘میں ایکس ماؤتھ سے اپنے سفر پر روانہ ہوئی تھی۔ وہ ہفتے کی سہ پہر اپنے سفر سے واپس آئی، دوسرے جہازوں اور ایک پرجوش ہجوم کے ساتھ اس کا استقبال کیا گیا۔ اس نے اپنے 1600 ناٹیکل میل (3000 کلومیٹر) چیلنج کے دوران چیرٹی کے لئے ہزاروں پاؤنڈ بھی اکٹھے کئے ہیں۔ اس نے اپنے والد ڈیوڈ میک کیب کے ہمراہ 24 گھنٹے سفر کیا، تاہم انشورنس وجوہات کی بنا پر اس کے والد تقریباً پانچ میل (8 کلومیٹر) پیچھے اپنی کشتی میں سفر کرتے رہے۔ کیٹی اپنی کشتی کی پائلٹنگ کے لئےتنہا تھی۔ وہ سمندری آلودگی کے بارے میں شعور بیدار کر رہی تھی اور سی شیفرڈڈ یوکے سمیت دو فلاحی اداروں کے لئے رقم اکٹھی کر رہی تھی۔ سی شیفرڈ یوکے کے آن لائن صفحے کا اصل ہدف 6000 پونڈ تھا۔ تاہم اس نے 10000 پونڈز سے زائد رقم اکٹھی کر لی۔ ہفتہ کے روز ٹوربے میں اپنے سفر کے آخری مرحلے پر روانہ ہونے سے پہلے اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے اگلے چیلنج کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ اس نے کہا ایلن میک آرتھر اور لورا ڈیکر بھی حیرت انگیز ہیں اور میں کچھ کرنا چاہتی ہوں جیسا کہ انہوں نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ کم عمر ترین شخص، جس نے برطانیہ کے گرد اکیلے کشتی میں سفرکیا، وہ آئلسبری سے تعلق رکھنے والا ٹموتھی لانگ ہے، جس نے پچھلے سال 15 سال کی عمر میں برطانیہ کے گرد سفر کیا تھا۔
تازہ ترین