• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل محمود، شوکت علی اورکونسلر ذاکراللہ کیلئے ایوارڈز

برمنگھم ( پ ر ) برمنگھم کمیونٹی فورم کے جنرل سیکرٹری فیصل محمود ، چیئرمین شوکت علی خان اورکونسلر ذاکراللہ کو برٹش پاکستانی فورم کی جانب سے کمیونٹی کی خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے ۔ یاد رہے برمنگھم کمیونٹی فورم کا جب سے قیام عمل میں لایا گیا ہے اس دن سے یہ فورم عوام کی بے لوث خدمت سرانجام دے رہا ہے ۔ برمنگھم کمیونٹی فورم نے جب برمنگھم کی سڑکیں ، فٹ پاتھیں اور گلیاں کچرا کنڈیوں کا منظر پیش کر رہی تھیں تو عوام کے تعاون سے نہ صرف صفائی مہم شروع کی بلکہ احتجاجی مہم سے برمنگھم کونسل پر پریشر بھی بڑھایا جس سے یونین اور کونسل کے درمیان معاملات طے پائے اور برمنگھم کی گلیاں دوبارہ صاف ستھری ہونے لگیں ۔برمنگھم کمیونٹی فورم کا دوسرا بڑا کام یہ تھا کہ جب کوئی انسان وفات پا جاتا ہےتو اکثر پوسٹ مارٹم کی ضرورت پڑتی تھی،برمنگھم کمیونٹی فورم نے 12000سے زائد برمنگھم کے شہریوں کی مدد سے ایک پٹیشن برمنگھم سٹی کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ کے توسط سے جمع کروائی جس کی بنیاد پر برمنگھم کے شہریوں کو پوسٹ مارٹم کے بجائے CT اسکین کی سہولت بھی میسر آئی جسے دیگرکمیونٹی کے ساتھ مسلم کمیونٹی نے خصوصی طور پر سراہا ۔ برمنگھم کمیونٹی فورم کے اس کارنامے کو مد نظر رکھتے ہوئے برٹش پاکستانی فورم نے فیصل محمود، شوکت علی خان اورکونسلر ذاکر اللہ کو ایوارڈز سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ فورم اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
تازہ ترین