• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کاانتظام کیا جائے، الطاف شاہد

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جہاں بے حیائی برداشت نہیں کی جاسکتی، تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے ساتھ پاکستان کی نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت اور کردارسازی کاخصوصی اہتمام وانتظام کیاجائے۔،مٹھی بھر عناصر شہرت کیلئے ریاست کی رفعت اورقومی حمیت پرشب خوں نہیں مارسکتے ۔چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا کہ مینار پاکستان کے معاملے کو بری طرح ہینڈل کیاگیا، وفاق سے صوبوں تک بدانتظامی اورانتقامی سیاست نے ریاست کوکمزور کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت قومی مجرموں کو ریاست کیخلاف سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان واقعہ کے محرکات کاسنجیدگی سے جائزہ لیا اورمستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچائو کیلئے قومی ضابطہ اخلاق تیارکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنی نسلیں برباد نہیں ہونے دے سکتے ۔سوشل میڈیا کی جوایپس معاشرے میں بگاڑ اورخلفشار کاسبب بنتی ہیں انہیں فوری اورمستقل بندکردیاجائے۔
تازہ ترین