• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،ندیم اصغر کائرہ

بارسلونا(جواد چیمہ)اوورسیزکمیٹی کے رکن اور چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے اعزاز میں پیپلزپارٹی اسپین کی جانب سے بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،جس میں پیپلز پارٹی اسپین کے جیالوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے میں کوئی مسئلہ نہیں،لیکن ہم ووٹ کے طریقہ کار سے اختلاف رکھتے ہیں،انھوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے بغیر ہمارا وجود بیکار ہے۔ظہرانہ تقریب کے آرگنائزرسیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی یورپ حافظ عبدالرزاق تھے۔ تقریب میں اسپین کے ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے خصوصی شرکت کی۔انکے علاوہ پیپلزپارٹی اسپین کے صدرچوہدری اشتیاق حسین،نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ میاں عبدالرؤف آرائیں۔نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ چوہدری ساجد گوندل،پی وائی او اسپین کے صدرچوہدری سجاد انور،چوہدری طارق جمال گجر،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اسپین جاوید اقبال گل، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اسپین پروفیسرطاہرعظیم ،چوہدری عابد اقبال ،قاضی احسان الحق ، شیر خان،راجہ بشارت،ماسٹر محمدامین،محمد اقبال چوہدری، چوہدری صفدراقبال وڑائچ،چوہدری لطیف ساہی،چوہدری احمد خاں تریڑوانوالہ،،چوہدری عزیزاحمدامرہ،راجہ بابرناصر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ ظہرانہ تقریب میں چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے علاوہ مقامی پیپلز پارٹی اسپین اور پیپلزپارٹی یورپ کے رہنماوں نے خطاب کیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی پہلی برسی کی مناسبت سے اور پیپلزپارٹی کے دیگر شہدا کی روحوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین