• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں: طالبان ترجمان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں۔

افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بات کہی ہے۔

ترجمان طالبان کا مزید کہنا ہے کہ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجواتے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے، اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ افغان صوبے پنج شیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔

طالبان کے مطابق جنگجوؤں نے مزاحمتی فورس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ طالبان کے مطابق وہ پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین