• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کا بیٹی کیلئے منگنی کی انگوٹھی میں پھر تبدیلی کا ارادہ

شاہی مبصرین کا خیال ہے کہ میگھن مارکل اپنی منگنی کی انگوٹھی کو ایک بار پھر تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس میں بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا پیدائشی پتھر شامل کیا جا سکے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، اپنےحالیہ انٹرویو کے دوران شاہی مبصر میلیسا ولیٹس نے دعویٰ کیا ہےکہ میگھن مارکل نے اپنی منگنی کی انگوٹھی میں کافی تبدیلی کروائی ہے۔

شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو منگنی پر 5 کیریٹ کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی دی تھی جس میں میگھن مارکل نے مبینہ طور پر کچھ تبدیلیاں کرواتے ہوئے اس میں سونے کے بینڈ کی جگہ پتلے ہیرے سے جڑا ہوا بینڈ لگوایا جس میں انہوں نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور بیٹے آرچی کے پیدائشی پتھر (پیریڈوٹ، زمرد اور نیلم) بھی لگوائے تھے۔

شاہی مبصر ولیٹس کا کہناہے کہ ’ اب دیکھنا یہ ہے کہ میگھن مارکل اپنی انگوٹھی میں بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کےلیے تبدیلی کروائیں گی یا نہیں ۔‘

خیال رہے کہ اس 5 کیریٹ کے قیمتی پتھر کی انگوٹھی کی اصل قیمت قیمت 134, 500یورو تھی، جو کہ شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو27 نومبر 2017 کو منگنی پر تحفے میں دی تھی ۔

تازہ ترین