پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عنایت خان نے سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کردی۔
اداکار نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی سادگی سے اور بِنا جہیز لیے بھی ہوسکتی ہے۔‘
اداکار نے اچانک شادی کے اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی شادی کا اعلان محرم کے احترام میں دیر سے کر رہےہیں۔
مداحوں کی بڑی تعداد عنایت خان کو سراہ رہی ہے اور نئی زندگی کی شروعات پر دعائیہ پیغامات شیئر کر رہے ہیں.
عنایت خان نے ریشم گلی کی حُسنہ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔