• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل طرز پر ایشیائی رامن مگسے سے ایوارڈ ملنے پر ’اخوت‘ کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کیا جس پر انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جزاک اللّٰہ، وزیراعظم ہم آپ کے مقروض ہیں، ریاستِ مدینہ فلاح و بہبود اور انسانی وقار کا حتمی نمونہ ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اس مقصد تک پہنچنے کے لیے بہترین حکمت عملی ہے، قوم کو اس مقصد کی طرف لے جانے کے لیے شکریہ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایشیا کا سب سے بڑا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو یٹ میں وزیر اعظم نے کہا  کہ ہمیں ڈاکٹر امجد ثاقب کو یہ اعزاز ملنے پر فخر ہے کیونکہ ہم ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کو اس سال سے بحال کیاگیا ہے، نوبیل طرز پر ایشیائی رامن مگسے سے ایوارڈ اب تک پاکستان کی نو شخصیات کو دیاجا چکا ہے۔

ان ممتاز شخصیات میں مرحوم عبد الستار ایدھی، بلقیس ایدھی، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے اختر حمید خان، شعیب سلطان خان، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر ادیب رضوی، تسنیم احمد صدیقی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، آئی اے رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

رامن مگسے سے ایوارڈ ایشیا میں انسانی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے والی چار شخصیات اور ایک تنظیم کو دیا جائے گا، یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ایشیا کے لوگوں کا سرفخر سے اونچا کیا ہے۔

تازہ ترین